بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے برسلز میں سائیکل ریلی


اوسلو:مقبوضہ کشمیرمیں  بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے برسلز میں سائیکل ریلی نکالی گئی۔ 

یورپی ہیڈ کوارٹرزکے مقام پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اس ریلی کا اہتمام کشمیرکونسل یورپی یونین(ای  یو) نے کیا۔

سائیکل ریلی یورپی وزارت خارجہ کے سامنے شومان پلس برسلز سے شروع ہوکر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی۔ سائیکل ریلی کے شرکا نے کشمیر کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں نے بھی ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی کو دیکھنے کے لیے کئی جگہوں پر ٹریفک رکی رہی۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بائیس دنوں سے عوام بہت سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بالخصوص مودی حکومت کے اہلکاروں نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہاکردی ہے ۔

علی رضا سید نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مطالبہ کیا کہ
عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کو روکنے کے لیے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیرمقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج دبانے کے لیے بھارتی کوششیں مزید تیز


متعلقہ خبریں