چین کے سینٹر ل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین کا ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ


اسلام آباد:چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین،جنرل ژو چیانگ نے آج ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

ائر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یادگارِ شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازاں معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اورخطے میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے قابلِ رشک باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے اس تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی اقدامات امن کے لئے خطرہ ہیں،وزیراعظم عمران خان


متعلقہ خبریں