کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش متوقع

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سسٹم پہلے سے کمزور ہے جس کے باعث کراچی میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

بدھ کے روزسکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر  تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ساہیوال،  لاہور، سرگودھا، فیصل آباد  ڈویژن،گلگت بلتستان  اور کشمیر  میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ، ساہیوال 19، لاہور(ائر پورٹ 04)، فیصل آباد، بھکر 01، راولاکوٹ 03،  کوٹلی 01، میرکھانی 02، بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت 43،شہید بینظیرآباد 42، نوپورتھل، لسبیلہ اور لاڑکانہ میں 41  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں