اسٹاک مارکیٹ معمولی اضافے پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا اور اختتام پر 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 584 کی سطح پر کھلی، ابتدا میں مسلسل تیزی دیکھی گئی جس کے سبب ایک وقت میں انڈیکس 31 ہزار 112 پر چلا گیا تاہم یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا۔

اسکرین شاٹ

 

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مجموعی طور پر 112,407,040 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,898,285,018 پاکستانی روپے رہی

گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔

مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں