تفتیشی رپورٹ میں محسن عباس قصور وار قرار


لاہور: اداکار و گلوکار محسن عباس اور اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں محسن عباس کی عبوری درخواست پر ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء پر محسن عباس کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

محسن عباس نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔ وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بناء پر درخواست ضمانت واپس لی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار محسن عباس کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اداکار محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھکمیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے اور عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں