افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ: 14 ہلاک متعدد زخمی

افغانستان میں دھماکہ، پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان میں شدت پسندوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے کم از کم 14 سرکاری اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ سرکاری اہلکاروں کا تعلق افغان ملیشیا سے بتایا جاتا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان شدت پسندوں نے ہیرات میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جب کہ اس دوران متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں عام شہری بھی شامل بتائے جارہے ہیں۔

افغان امن معاہدہ: طالبان اور امریکہ کے نمائندگان دستخط دوحہ میں کریں گے

خبررساں ادارے نے ہیرات حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد ہونے والی لڑائی میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری سیکیورٹی فورسز نے علاقے پہ اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے اور ہونے والی لڑائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ابھی تک اس ضمن میں کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں