پی آئی اے 12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرے گا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) 2023  تک 12 نئے طیارے فضائی بیڑے (فلیٹ) میں شامل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی ائیر لائن کو نئے طیارے خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا بازی ڈویژن کی منگل کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

وقاقی وزیر برائے ہوا بازی چودھری غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، سیکرٹری برائے ہوا بازی شارخ نصرت اور پی آئی اے کے چیف ایگزکٹیو ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم کو قومی ائیر لائن کے کاروباری منصوبہ اور نئے طیاروں کی ضرورت  کے بارے میں بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا خسارہ 426ارب روپے ہوگیاہے، وفاقی وزیر برائے ہوابازی

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن  کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ قومی ائیر لائین کو نئے طیارے خریدنے میں معاونت کرے۔

قومی ائیر لائن میں 12 نئےطیاروں کی شمولیت  کے بعد اس کے کل جہازوں کی تعداد 45 ہوجائیگی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزکٹیو ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اگلے سال 4 نئے طیارے قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے جہاز درمیانی سائز کے ہونگے اور ان کو داخلی اور چھوٹے بین الاقوامی روٹس پر چلائے جائینگے۔

 


متعلقہ خبریں