انسان نے سانپ کو کاٹ لیا


لکھنو: بھارتی ریاست لکھنو کا کسان غصے کےد وران بدلہ لینے کے انوکھے انداز کی وجہ سے موت و زندگی کی کشمکش کا شکار تو ہوا لیکن بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی لال نامی ہندوستانی شہری نے سانپ کے کاٹنے پر شدید جذباتی ہو کر سانپ کا سر منہ میں لے کر چبا ڈالا۔

سانپ کا چبایا ہوا سر تھوکنے کے بعد سونی لال بیہوش ہو کر گر پڑا، پڑوسی اسے طوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں وہ تاحال بیہوش ہے۔

تمام تر کاوشوں کے باوجود ڈاکٹرز سونی لال کے جسم پر سانپ کے کاٹے کا کوئی بھی نشان ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق سونی لال کی بیہوشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زہریلے سانپ کا سر چبانے سے زہر اس کے جسم میں داخل ہو گیا ہے۔

اخبار کے مطابق اس کے محلے والوں سمیت دور دراز کے علاقوں میں قیام پذیر افراد تاحال اس خبر پر یقین کرنے سے ہچکچا رہے ہیں ۔

سونی لال سے متعلق خبر سن اور پڑھ کر لوگوں کی بڑی تعداد  متعلقہ گائو ں کا رخ کررہی ہے جہاں مردہ سانپ بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں