ہندوستان کشمیر پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا، نعیم الحق

’کشمیر کی آزادی قریب ہے‘

’کشمیر کی آزادی قریب ہے‘

فائل فوٹو

  • کئی معاملات میں ہم ہندوستان سے زیادہ طاقتور ہیں، نعیم الحق

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ میری ساری عمر پاکستان میں گزری ہے تاہم پہلی مرتبہ محسوس کررہا ہوں کہ صحیح معنوں کشمیر کی آزادی قریب ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر پر قبضہ کبھی قائم نہیں رکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے عمران خان کی رہنمائی میں ہم کشمیریوں کی آزادی کو حاصل کرکے رہیں گے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کی مہم کو کوئی نہیں کچل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کمزور نہیں ہے اور کئی معاملات میں ہم ہندوستان سے زیادہ طاقتور ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے جو اس کے پاس نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی ہندوستان کے ساتھ جنگ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے وزیر اعظم مودی سے بات کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ تیار نہیں ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان-ہندوستان کی بات چیت شروع ہونے سے پہلے کشمیر میں جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ان کا ختم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں