’مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ سے زائد کے تحائف ملے‘


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھے؟ اس حوالے سے تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں۔

مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے تحفے میں ملتی رہی۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے اثاثے تحائف کے باعث اثاثہ جات 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہوگیے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے انکی آمدنی روز بروز بڑھتی۔

مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے۔

ن لیگ کی نائب صدر کو 2013 میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015 میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔


متعلقہ خبریں