شہباز شریف لاتعداد انسانوں کے قتل میں ملوث ہے، علیم خان

فوٹو: فائل


لاہور: تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بانی نے پاکستان اور نواز شریف نے اداروں کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسایا ہے۔

علیم خان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے بارے میں غلط زبان استعمال کرنا غداری کے ذمرے میں آتا ہے۔ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے جسے نااہلوں نے بے توقیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل شخص کے بس میں ہو تو چور اور ڈاکو جیسے الفاظ ڈکشنری سے بھی ہذف کروادیں گے۔ اسپتالوں، عدالتوں اور شاہراہوں پر ہر شخص غیر محفوظ ہے۔

علیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیں جان و مال اور اولاد سے زیادہ عزیز ہے اور اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے شہباز شریف کی گڈ گورنس کا پول روزانہ کھل جاتا ہے۔ عابد باکسر کے عدالتی بیانات ضروری ہیں وہ شہباز شریف کیلئے خطرے کا نشان ہے۔ شہباز شریف بے رحم انسان ہے جو لا تعداد انسانوں کے قتل میں ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں