قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا

ایکنک نے اربوں روپے مالیت کے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کل ہوگا ۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے 5 سالہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے 7 منصوبے ایجنڈے میں شامل ہے۔ پروگرام کے تحت وفاق اور صوبے زراعت پر 309 ارب روپے خرچ کریں گے۔

’’کٹا بچاؤ پروگرام‘‘ کا 3 ارب 40 کروڑ روپے کا منصوبہ اور گندم کی پیداوار بڑھانے کا 19 ارب 30 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

چاول کی پیداوار بڑھانے کا 11 ارب 40 کروڑ روپے کا منصوبہ  اورگنے کی پیداوار بڑھانے کا 3 ارب 90 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیاہے۔

آئل سیڈ پروگرام کا 10 ارب 20 کروڑ روپے کا منصوبہ ،کیکڑوں کی فارمنگ کا 4 ارب 80 کروڑ روپے کا منصوبہ اورکیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گرین پاکستان پروگرام کے تحت دس ارب درختوں کا منصوبہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 3ارب 33کروڑ کے ترقیاتی منصوبے منظور،213ارب کے ایکنک کو بھجوا دیے گئے


متعلقہ خبریں