آنے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے فیس بک کی تیاریاں


رائٹرز: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے آنے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے آن لائن سیاسی اشتہارات کے حوالے سے اپنے قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیاہے۔ 

فیس بک نے 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے سیاسی مشتہرین کو صرف تصدیق شدہ تنظیمی لیبل چلانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ صرف ان سیاسی مشتہرین کو اشتہار چلانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حکومت کے جاری کردہ تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ یا کاغذات ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے سوشل میڈیا پر اشتہار چلانے والے تمام سیاسی مشتہرین  کو اس حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرنے یا سرٹیفکٹ آن لائن پوسٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

فیس بک نے سیاسی مشتہرین کو اکتوبر کے وسط تک اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، ورنہ غیر تصدیق شدہ تمام اشتہارات بند کر دیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیس بک پر جرم ثابت، پانچ ارب ڈالر جرمانے کی سفارش

2016 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں روس نے سوشل میڈیا بشمول فیس بک کے ذریعے مبینہ طور پر انتخابات میں مداخلت کی تھی۔ امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے اس معاملے پر چھان بین کے بعد فیس بک نے اپنے قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا  ہے۔

فیس بک نے سیاسی مشتہرین کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اشتہار کے ساتھ  پیڈ یعنی رقم ادا شدہ کا دستبردار (disclaimer) لوگو استعمال کریں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی مشتہرین کی جانب سے ماضی میں اس دستبرداری لوگو کا غلط استعمال کیا گیا ہے، جسے آنے والے انتخابات میں روکنے کے لیے قوانین سخت کیے جارہے ہیں۔

امریکہ میں کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ پچھلے امریکی انتخابات میں روس نے سوشل میڈیا پر سیاسی اشتہارات کے ذریعے مداخلت کی تھی، جس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانا تھا۔

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ حال ہی میں امریکی کانگریس  میں اس تحقیقات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: رازداری قانون کی خلاف ورزی، فیس بُک پرپانچ ارب ڈالر جرمانہ


متعلقہ خبریں