پنجاب کے 15ویں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا فیصلے ہوئے؟

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

لاہور: 15ویں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔  محکمہ خزانہ پنجاب نے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ کے 15ویں اجلاس میں  نیشنل کلیمیٹی پریوینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1985 کی وضاحت پیش کی گئی۔

اس ایکٹ کے تحت  صوبہ یا اس کا کوئی حصہ سیلاب، قحط سے متاثر یا خطرے میں ہو تو حکومت نوٹیفیکیشن کے ذریعے اس صوبے یا اسکے حصے کو آفت زدہ علاقہ قرار دے گی۔

ریلیف کمشنر کی جانب سے آفت زدہ قرار دیے گئے علاقے کا ڈپٹی کمشنر علاقے کو ریلیف سہولیات فراہم کرنے کا مجاز ہو گا۔

وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری کے بعد ریٹ آف ریلیف گرانٹ میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے گرانٹ کا استعمال صرف جانی نقصان اور گھروں کی مرمت پر استعمال ہوتا تھا جبکہ زخمی اور پالتو جانوروں کے نقصان پر نہیں ہوتا تھا اس میں بھی ترمیم کر دی گئی ہے۔

سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا اختیار عارضی یا مستقل سطح پر دیے جانے کے حوالے سے محکمہ قانون سے رائے لی گئی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی ایم ڈی اور پی ڈی ایم اے ریلیف گرانٹ کی سمری صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کے حوالے سے محکمہ قانون سے رائے لی گئی ۔ آفت زدہ علاقوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ریلیف گرانٹ میں سے پیسے جاری کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ:گریٹر تھل کینال منصوبہ اور 100اسکول قائم کرنے کی منظوری


متعلقہ خبریں