سوئی ناردرن گیس کمپنی نےڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے


لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2015 سے 31 دسمبر 2015 تک وصول ہونے والی درخواستوں پرڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے۔ جس پر آج سے عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نوٹس اجرا کے سلسلے میں سوئی ناردرن شعبہ سیلز نے لاہورریجن اور ہربنس پورہ، ملتان روڈ سب آفسزکو ہدایات جاری کر دیں۔

اس سے قبل جون 2015 تک کی درخواستوں پر ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جارہے تھے تاہم اس کی مدت میں 6 ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں لاکھوں کنکشنز التوا کا شکار ہیں تاہم کمپنی نے کمپریسرز کے استعمال پرموسم سرما میں منقطع کیے گئے کنکشنز کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ یہ کنکشن 3 ماہ بعد بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موسم سرما کے دوران ویجلنس ٹیموں کی جانب سے لاہورریجن میں 930 سے زائد کنکشن منقطع کیے گئے تھے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے اختتام پر تمام منقطع کنکشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔


متعلقہ خبریں