دہشت گردوں کو بھی جعلی اسلحہ لائسنس فراہم کئے جانے کا انکشاف


لاہور:آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عام شہریوں کو ہی نہیں دہشت گردوں کو بھی جعلی اسلحہ لائسنس فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اسلحہ لائسنس کیس نے نیا موڑ لے لیا۔ 

قومی احتساب بیورو لاہور نےلائسنس برانچ کے افسروں پر بھی ہاتھ ڈال دیا، تین افسر پکڑے گئے۔

جعلی اسلحہ لائسنس کیس میں اہم پیش رفت اس وقت دیکھنے میں آئی جب  لائسنس برانچ کے کلیریکل اسٹاف کے بعد ڈی سی آفس لاہور کے افسر بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔

قومی احتساب بیورو نے وقاص، صفدر اور رضوان  نامی افسران کو بھی گرفتار کر لیاہے۔  ذرائع کے مطابق ملزموں نے سٹی گورنمنٹ اسلحہ برانچ میں کروڑوں روپےکی کرپشن کی اور عام شہریوں کے ساتھ دہشت گردوں کو بھی بغیر تصدیق لائسنس بنا کر دیے۔

تینوں ملزموں کو جمعرات کے روز ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،سٹی گورنمنٹ اسلحہ برانچ میں بڑے پیمانے پر گھپلا سامنے آنے پر سی ٹی ڈی نے کیس نیب کے سپرد کیا تھا۔

اس ہیرا پھیری میں ملوث سرجن نامی ہیڈ کلرک حسن صابری بطور مرکزی ملزم سامنے آیا جس کو افسروں کی پشت پناہ حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی اسلحہ لائسنس کیس، 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں