پاکستان اسٹیل ملز ملازمین: تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 355 ملین روپے منظور

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وقاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹُول فیکٹری کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سفارش منظور کرلی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ  شیخ کی زیرِصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ  کے روز منعقد ہوا

اجلاس کے بعد جاری جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 355 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری۔

اجلاس میں وزارت خزانہ کو مالی سال 20-2019 میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 4,097 ملین روپے  مختص کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی فروری سے مئی تک کی تنخواہوں کی ادئیگی کی بھی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق پی ایم ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 128 ملین روپے جاری کرنے کی مںظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 40 ادارے برائے فروخت؟

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تھر تعلقہ اسلام کوٹ کے بجلی صارفین کے لئے سبسڈی کی  بھی منظوری دی۔ اعلامیہ کے مطابق تعلقہ

اسلام کوٹ کے 4,514 صارفین کو سندھ حکومت سبسڈی فراہم کرے گی .

اعلامیہ کے مطابق 100 سے زائد یونٹ خرچ کرنے والے  گھریلو صارفین کو براہ راست 800 روپے کی رعایت (سبسڈی) دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق اگر سندھ  حکومت نے بجلی کے صارفین کو سبسڈی فراہم نہ کی تو وفاقی حکومت صوبائی فنڈز سے کاٹ لے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔ گوادر فری زون کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کی  بھی منطوری دے دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر فری زون کے لیے انکم اور سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں