نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی قرعہ اندازی میں کون لوگ شامل ہونگے؟


اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی قرعہ اندازی میں صرف پہلے مرحلےاور حالیہ آن لائن رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزاروں کو ہی شامل کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے نئے فارم کا اجراء یا دوبارہ رجسٹریشن  نہیں کی جائے گی۔ 

ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا )نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کے متعلق میڈیا پر شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی قرعہ اندازی کے لیئے دوبارہ رجسٹریش نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبرکہ “قرعہ اندازی کیلئے دوبارہ رجسٹریشن فارم لیا جائے گا” مبینہ طور پر گمراہ کن تاثر پر مبنی ہے اور حقائق سے منافی اور من گڑت ہے۔

ترجمان نادرا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے خواہشمند حضرات اپنی رجسٹریشن نادرا ای سہولت، جاز کیش یا ایزی پیسہ فرینچائز یا آن لائن کروا سکتے ہیں ۔

یہ رجسٹریشن تمام ملک میں کی جا رہی ہے جس میں اب تک تقریباً نو (9)لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔آن لائن رجسٹریشن 15جولائی سے شروع ہوئی جوتین ماہ تک جاری رہے گی۔

یہاں اس بات ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس تمام رجسٹریشن کے عمل کا اصل مقصد نہ صرف گھروں کی ڈیمانڈ جانچنا ہے بلکہ وہ تمام اضلاع جن میں حکومت پاکستان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی اسکیم شروع کرے گی وہاں پر یہ ہی رجسٹرڈ درخواست گذار شفاف قرعہ اندازی میں شامل کیئے جائیں گے۔

مزید براں رجسٹریشن کے علاوہ قرعہ اندازی کے مرحلے کے لئیے درخواست گزار کو کسی اور درخواست یا پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ان تمام دخواست گذاروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے پہلے مرحلے یا حالیہ ملک گیر آن لائن رجسٹریشن میں درخواست جمع کرائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام،آن لائن رجسٹریشن  کی سہولت کو عوام میں پذیرائی


متعلقہ خبریں