اسلام آباد: مخصوص اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

اسلام آباد: مخصوص اوقات میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے دفتری اوقات میں رش کم کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صبح 7  تا 10 بجے اور شام 4 تا رات 8 بجے تک ہیوی ٹریفک کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ٹی روڈ لاہور سے آنے والی بڑی گاڑیاں ان اوقات میں وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

جی ٹی روڈ پشاوراور سبزی منڈی میں آنے والی ٹریفک کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد کشمیر، کوٹلی ستیاں، لہتراڑ روڈ، کہوٹہ اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک بھی درجہ بالا اوقات میں اسلام آباد نہیں آسکی گی۔

شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے والی پولیس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دفتری اوقات میں ٹریفک کم کرنا ہے تاکہ رش سے بچا سکے۔

ان اوقات میں بڑی گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی سے ٹریفک جام اور دیگر مسائل سے بچا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ صبح و شام کے وقت اسلام آباد میں رش سے لوگوں کو اسکول و دفاتر جانے میں ٹریفک جام اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں