روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشن

کوئٹہ میں تندور کی روٹی 20 روپے کی ہو گئی

فوٹو: فائل


لاہور: نانبائی ایسوسی ایشن  لاہور نے حکومتی نرخ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔ تنظیم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل ہڑتال کرنے کا اعلان  بھی کر ڈالا۔ 

گیس کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی بڑھتی قیمت پر نائی بائی ایسوسی ایشن  بھی حکومتی اداروں کے خلاف میدان لگانے کیلئے تیار ہو گئی۔

صدر نانبائی ایسوسی ایشن لاہور آفتاب خان نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کو مطالبات ماننے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔  صدر ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ سے مذاکرات میں کچھ نہیں نکلا، روٹی پرانے نرخ میں فروخت کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور گندم ہی نہیں بلکہ سب چیزوں کے ریٹ بڑھ گئےہیں اس لئے اب وہ  روٹی چھ روپے میں فروخت  کسی صورت بھی نہیں کر سکتے۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت سات روپے مقرر کرنے کا کہا لیکن دس روپے سے کم ریٹ کسی طور بھی منظور نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت کو انتیس اگست تک نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں چار روپے اضافے کی ٹھان لی


متعلقہ خبریں