کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار


اسلام آباد: وفاق میں حکمران جماعت پی ٹی آئی  نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیاہے۔ 

پاکستانی قوم جمعہ کو اپنے کشمیری بھائیوں کا یکجہتی کا بھرپور اظہار کرے گی۔ وفاقی حکومت شاہراہ دستور پر مرکزی اجتماع کا اہتمام  کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ ملک بھر میں بارہ سے ساڑھے بجے تک تمام ٹریفک روک دی جائے گی۔

ملک کے تمام اضلاع میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جگہ جگہ اجتماعات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کیا گیا۔

ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔ وفاقی حکومت شاہراہ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ اسی وقت ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج کی جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے۔ عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں  ہونے والے احتجاج کی قیادت کریں گے ،احتجاج کے لیے سول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مسلم دنیا میں انتہا پسندی بڑھے گی، وزیراعظم


متعلقہ خبریں