کھیل کود  کے دوران جوہڑ میں ڈوب کر تین کمسن بھائی جاں بحق


کراچی میں سبزی منڈی کے قریب کھیل کود  کے دوران جوہڑ میں ڈوب کر تین کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ 

شہر قائد میں بارشوں کے بعد جمع پانی تین ننھی جانیں نگل گیا۔اہل علاقہ کے مطابق  سبزی منڈی کے قریب سپر ہائی وے سے ملحقہ گل حسن بروہی گوٹھ میں چار بھائی کھیل کود میں مشغول تھے اچانک غائب ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نجانے کس وقت وہ قریب واقع جوہڑ کے قریب چلے گئے۔ کوئی ایک ڈوبا تو اسے بچانے میں چاروں اندر گرگئے۔علاقے مکین پہنچے تو رضا کاروں کو بھی بلایا گیا۔

دو بچوں کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں جوہڑ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیسرا بھی دم توڑ گیا۔ چوتھے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں بڑے بڑے گڑھے ہیں جن میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہوگیا ہے۔

بچوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالبارى، محمد نبیل اور شفیع الله ولد لعل شامل ہیں جبکہ چوتھے بچے کا نام عبدالغنى ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے نجی اسکول میں 11 سالہ طالبعلم ڈوب کر جاں بحق


متعلقہ خبریں