وٹس ایپ مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کو تیار


پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن وٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس میں وہ تھیم کو تبدیل کر سکیں گے۔

وٹس اپ اپنے صارفین میں مقبول رہنے کے لیے نئے نئے فیچرز پر کام کرتا رہتا ہے۔ ٹیلی گرام نے مختلف خصوصیات کا ایک گروپ متعارف کرایا جس کے بعد وٹس اپ اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

اس سے قبل وٹس ایپ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے اسٹیکرز پر کام کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ اب نئے فیچر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں وہ اپنی ایپ کو بھی تبدیل کرے گا، جس کے بعد وٹس ایپ صارفین تھیمز کو تبدیل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وٹس ایپ اپنی ایپلیکیشن میں مختلف اقسام کی تھیمز لائے گا اور جب یہ نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا تو وہ مختلف موضوعات پر مبنی ایپ کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔ صارف اپنی ایپ میں رنگوں کو بھی تبدیل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں گوگل فوٹوز میں الفاظ تلاش کرنے کا فیچر متعارف

وٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہو گا تاہم وٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس نئے فیچر کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وٹس ایپ اپنے صارفین کو سرپرائز دے گا۔

اس کے علاوہ وٹس ایپ اپنے آئی فون صارفین کے لیے جلد ایموجیز بھی متعارف کرائے گا۔


متعلقہ خبریں