ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی،وزیراعظم

وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ غریب آدمی کو روٹی کی دستیابی یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذ مہ داری ہے،حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار مہنگائی میں کمی سے متعلق اقدامات پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلٰی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو مہنگائی کمی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی ۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ آٹا، گھی، ٹماٹر اور دالوں سمیت 7 ضروری اشیا کی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لیے ویب پورٹل کا اجراء بھی کیا گیا۔

روٹی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے نان بائی ایسوسی ایشن کے تحفظات سے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی پر بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم ک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ آئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ”احساس“پروگرام کے تحت مستحقین کو راشن کی فراہمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہول سیل منڈیوں میں قیمتوں کی کڑی نگرانی کیلئے موثر نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے۔

وزیراعظم عمران خان  نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ  یہ بھی کہا کہ کاشتکاروں کو استحصال سے بچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ائر لائن کوجدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس


متعلقہ خبریں