متحدہ حزب اختلاف کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا


اسلام آباد: متحدہ حزب اختلاف کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاسکل گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاہے کہ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دی تو اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔

شہباز شریف کی عدم موجودگی پر خواجہ آصف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اپوزیشن جماعتیں صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے متعلق۔حکمت عملی طے کریں گی۔

اجلاس میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس کے گزشتہ خطاب کا بھی موزانہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن کا صدرمملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا بھی امکان ہے۔

اپوزیشن زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی سخت احتجاج کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی


متعلقہ خبریں