وزیر اعظم کابینہ اراکین کے ٹوئٹس سے تنگ آ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کابینہ اراکین کے ٹوئٹس سے تنگ آ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے گذشتہ روز کیے گئے ٹوئٹس پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فواد چوہدری سے شکوہ کیا کہ آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی اور آپ نے ٹوئٹ کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے جس کو بتانے کی ذمہ داری دی گئی ہے بہتر ہے وہ ہی بتائے۔

ہم نیوز نے جب خبر کی تصدیق کے لیے وفاقی وزیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے صرف ٹوئٹ کرنے کے وقت پر بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں کابینہ اجلاس، نیب قوانین میں تبدیلی کا کام تیز کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز اس وقت ٹوئٹ کیا تھا جب وزیر اعظم کی معاون خصوصی پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے دیگر ممالک کے سربراہان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن و امان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔


متعلقہ خبریں