پوسٹل سروس کے زیر نگرانی بھارتی گٹکوں کی اسمگلنگ کا انکشاف

پوسٹل سروس کے زیر نگرانی بھارتی گٹکوں کی اسمگلنگ کا انکشاف

فوٹو: فائل


سکھر: پاکستان پوسٹل سروسز کے زیر نگرانی مضر صحت بھارتی گٹکا اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جو پاکستان پوسٹل سروسز کے پارسل میں موجود تھا۔

مضر صحت نشہ آور بھارتی گٹکے اور چھالیہ کی بڑی کھیپ مسافر ٹرین سے برآمد ہوئی۔ پاکستان پوسٹل سروس کے پارسلز کی صورت میں نشہ آور گٹکے بلوچستان سے سندھ اسمگلنگ کیے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایکسپریس میں شامل پاکستان پوسٹل سروس کے ڈبے کی تلاشی کے دوران گٹکے اور چھالیہ برآمد ہوئی جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے جبکہ ریلوے پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں پوسٹل سروسز :اخراجات کی مد میں 71ملین روپے کارکارڈ غائب

پاکستان پوسٹل سروس کی غیر قانونی اشیا کی ترسیل میں ملوث ہونے کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ پوسٹل سروس اپنا سامان بغیر کسی تلاشی کے مسافر ٹرین کے ذریعے پارسل کرتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں