اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ شادی کے بعد نہیں کیا، نیمل خاور

اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ شادی کے بعد نہیں کیا، نیمل خاور

فائل فوٹو


لاہور: نیمل خاور نے کہا ہے کہ اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ انہوں نے شادی سے نو ماہ قبل ہی کر لیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ اب چونکہ شادی کی مصروفیات ختم ہو چکی ہیں تو میں کچھ معاملات پر بات کرنا چاہوں گی۔

نیمل خاور نے لکھا کہ وہ ایک خودمختار اور اپنے فیصلے خود کرنے والی خاتون ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جانی پہچانی شخصیات کو اپنی زندگی سے متعلق خود کیے گئے فیصلوں پر بھی عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 9 ماہ قبل اداکاری چھوڑ دی تھی اور یہ فیصلہ مکمل طور پر میرا تھا اور اس کے بارے میں جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

خیال رہے کہ نیمل خاور سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ان کا شوق مصوری ہے جسے شوبز کے ساتھ لے کر چلنے میں مشکل ہو گی اس لیے وہ اپنی تمام تر توجہ مصوری پر رکھنا چاہتی ہیں اور اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کریں گی۔

حمزہ علی عباسی اور ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ سے اپنے کیریئر سے آغاز کرنے والی اداکارا نے 25 جون کو شادی تھی اور نیمل خاور نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری ڈرامہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں