سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: آئندہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، شہید ینظیرآباد، کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مکران، قلات، ژوب ڈویژن،  اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران زیریں سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث نشيبی علاقوں کے زیرآب آنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

گزشتہ روزحیدرآباد، کراچی، سکھر، ٹھٹھہ، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش میرپور خاص 36، کراچی (نارتھ کراچی 32، صدر28، یونیورسٹی روڈ 20، سرجانی 12، لانڈھی، جناح ٹرمینل 08، ائیرپورٹ 05، فیصل بیس، کیماڑی 03، ناظم آباد 02) اسلام کوٹ 17، روہڑی 14،  کلوئی 14، چھور، حیدرآباد 03، ٹنڈوجام 02، سکھر01، نورپورتھل 30، کوٹ ادو، لاہور، جوہرآباد 02، فیصل آباد 01، دیر 05، کاکول 02،  راولاکوٹ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت45، سبی، نورپورتھل، بھکر42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں