آصف علی زرداری کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا

آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا: آصفہ بھٹو سمیت وکلا کی پمز میں ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔


متعلقہ خبریں