اسٹاک مارکیٹ میں 478 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 406 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 100 انڈیکس 171 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 808 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87,457,990 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,956,449,433 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا اور اختتام پر 100 انڈیکس میں 52 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 584 کی سطح پر کھلی، ابتدا میں مسلسل تیزی دیکھی گئی جس کے سبب ایک وقت میں انڈیکس 31 ہزار 112 پر چلا گیا تاہم یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا۔

اسکرین شاٹ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مجموعی طور پر 112,407,040 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,898,285,018 پاکستانی روپے رہی۔


متعلقہ خبریں