پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ



راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزنوی میزائل کا تجربہ رات کے وقت کیا گیا ہے۔ صدر، وزیراعظم، سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد پیش کی ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل  پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Successful training launch of surface to surface ballistic missile Shaheen-II conducted. Capable of carrying both conventional & nuclear warheads upto a range of 1500 KMs. Shaheen-II fully meets Pak’s strat needs towards maintenance of desired deterrence stability in the region.

Embedded video

21.7K people are talking about this

آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

شاہین ٹو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں