بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے، شیخ رشید

’مسئلہ کشمیر عمران خان، قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے حل ہوگا‘

ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے اور کچھ بھارتی ایجنٹوں کو تکلیف ہے کہ میں جذبات کی بات کر رہا ہوں لیکن میں بہت سنجیدہ ہوں۔

راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے حل ہو گا۔

مزید پڑھیں: بھارت سے جنگ ہوئی تو روایتی نہیں ہوگی، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ 12 سے 12 بجکر 30 منٹ پر عمران خان کی کال پر لال حویلی کو بند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ذمہ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس تھی جنہیں بھارت جانے سے روک دیا، کسی میں جرات ہو تو چلا کر دکھائے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بیمار ہیں تو انہیں اسپتال منتقل ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جا رہا ہے، اس وقت تک دم نہیں لیں گے جب تک کشمیر کو آزاد نہ کرا لیں۔


متعلقہ خبریں