دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مغل پورہ میں انسداد دہشت گردی پولیس (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ کو جاری کردہ تفصیل کے مطابق مغل پورہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار تینوں دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مبینہ دہشت گردوں کی شناخت شعیب الرحمن، عبدالرحمن اور عامر سلیم کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں