’ 138 ٹرینیں کل بارہ سے ساڑھے بارہ کے درمیان ایک منٹ کیلئے رُکیں گی‘

ریلوے میں کروڑوں کی باضابطگیوں کا انکشاف

 لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد  نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان ریلوے کے منفرد پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہاہے کہ پاکستان ریلویز کی 138 ٹرینیں کل بارہ سے ساڑھے بارہ بجے کے درمیان ایک منٹ کے لیے جہاں ہونگی وہیں  رکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینیں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے جہاں رکیں گی وہاں ترانے بجائے جائیں گے۔

شیخ رشید کے مطابق  ریلوے کی تمام ورکشاپس میں بارہ سے ساڑھےبارہ بجے تک کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے کام بند ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام ملازم، مزدور، آفیسر کل وزیراعظم کی کال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منائیں گے۔

وزیر ریلوے نے یہ اعلان بھی کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی کال پر کل راولپنڈی کی لال حویلی میں بھی کشمیری بھائیوں  سے اظہار یکجہتی کا خصوصی پروگرام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  لال حویلی میں کشمیر سے اظہاریکجہتی کے لئے خصوصی  پروگرام کل  بارہ سے پانچ بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار


متعلقہ خبریں