پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 55واں اجلاس کل لاہور میں ہوگا

پی سی بی: متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 55واں اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی  اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ بی او جی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان سمیت دیگر اراکین شرکت کرینگے۔

دیگر اراکین میں اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، کبیر احمد خان اور عمران فاروقی شامل ہیں۔

محمد ایاز بٹ، شاہ ریز عبداللہ خان اور شاہ دوست بھی بطور بی او جی رکن اجلاس میں شریک ہوں گے۔اکبر درانی بطور غیرفعال رکن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ کمیٹی بھی اجلاس میں شریک اراکین کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندگان دوپہر سوا دو سے ڈھائی بجے کے درمیان اراکین کی آمد اور اور اجلاس کے آغاز کی ویڈیو بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کی تلاش کے لیے پینل تشکیل دے دیا


متعلقہ خبریں