اپوزیشن پر نہیں عوامی خدمت پر توجہ دیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ترجیحات تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بدلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام کے سامنے ایک سالہ کارکردگی اور اصلاحات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف بیانیہ قائم رکھنے کی تجویز پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک سالہ دور حکومت میں کی گئی اصلاحات کے مستقبل میں ثمرات سے متعلق عوام کو شعور دیا جائے۔

عمران خان نے اپنی ٹیم کو وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سیل بارے بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو سیٹیزن پورٹل کو استعمال کرنے کے لئے شعور دیا جائے اور ہر 6 ماہ بعد سیٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات پر ہونے والے ایکشنز کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی شکایات پورٹل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو عوام کی خدمت پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں