بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل ہونے کے واقعات میں اضافہ

بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل ہونے کے واقعات میں اضافہ

فائل فوٹو


لاہور: پولیس ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل ہونے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی ایسی واردات میں ابتدائی تفتیش کے دوران بہت سے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں۔

حکام کے مطابق قتل کی وجوہات میں شوہر کا ظالم ہونا، عورت کی پسند کے خلاف شادی، غربت اور مرد کی دوسری عورت میں دلچسپی شامل ہیں۔

سال2018 میں گھریلو ناچاکی، بے راہ روی اور ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے سبب8 شوہر اپنی بیویوں کے ہاتھوں براہ راست یا ان کی ایما پر قتل ہوچکے ہیں۔

ایک کیس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازم عامر کو اسی بیوی نورین نے آشنا نعمان سے ملکر قتل کیا۔

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں سکریپ ڈیلر(کباڑیہ) سمیع اللہ کے قتل میں بیوی ملوث تھی جس نے شوہر کو بھائیوں کے ہاتھوں قتل کرایا۔

ہربنس پورہ میں انعم نے شوہر فرحان کو چھت سے دھکا دے کر خودکشی کا رنگ دینی کی کوشش کی۔

لاہور ہی کے علاقے مناواں میں عامر نامی شخص کو اس کی بیوی نے تشدد کے بعد پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

خیال رہے کہ رواں برس بھی لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جھگڑے کے دوران بیوی نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں