سندھ میں 14208 مجالس اور 8301ماتمی جلوس نکالے جائیں گے 


کراچی : چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بتایا گیاہے کہ رواں سال صوبہ بھر میں 14208 مجالس جبکہ 8301ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیاہے کہ  سیکیورٹی کےلیےپولیس کے71ہزاراہلکارجبکہ 8سےزائدرینجرزاہلکارتعینات ہونگے۔

حساس مقامات پرپولیس اوررینجرزکےساتھ آرمی کےجوان بھی فرائض انجام دیں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب ممتاز علی شاہ نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،محرم الحرام کےدوران لاؤڈ اسپیکر اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہوگی،انتظامیہ سیکیورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے۔

ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر علماء کے ساتھ ملاقات کر کے مسائل کو حل کیا جائے۔ عوام کی سہولیات کے لئے ٹریفک کے متبادل روٹ کی آگاہی کے لئے اشتہار دئے جائیں۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نےمتعلقہ حکام سے کہا کہ صفائی ستھرائی،لوڈشیڈنگ،پانی کی فراہمی سمیت دیگرسہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر کراچی نےکہا کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: عشرہ محرم،ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس کہاں معطل ہوگی؟

 


متعلقہ خبریں