مقبوضہ کشمیر، حزب اختلاف کی حکومتی پالیسیوں پر تشویش

مقبوضہ کشمیر، حزب اختلاف کی حکومتی پالیسیوں پر تشویش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حزب اختلاف کے اراکین نے کشمیر پر بنائی گئی حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت حزب اختلاف کی جاعتوں کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ حزب اختلاف کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں میاں رضا ربانی، شیری رحمان، میر حاصل بزنجو، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر عطاء الرحمن، عبدالغفور حیدری، عثمان کاکڑ، سسی پلیجو، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو، آصف کرمانی،طلحہ محمود، سلیم ضیا سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ حزب اختلاف کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کشمیر پر حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں کشمیر: بھارتی سپریم کورٹ کی انتہا پسند مودی سرکار سے جواب طلبی

حزب اختلاف کے اراکین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر ہونے کی بھی مذمت کی۔


متعلقہ خبریں