پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیزن کی تقریب رونمائی ہفتہ کو ہوگی

فیکا نے غیرملکی کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے دی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی31 اگست بروز ہفتہ دوپہر 11:15 بجے فار اینڈ بلڈنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منظور شدہ تمام صحافیوں سے تقریب میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

تقریب میں پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید شرکت کریں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق تقریب 31 اگست بروز ہفتہ دوپہر 11:15 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ونگ نے تمام میڈیا نمائندگان سے 11 بجے تک آمد کی درخواست  بھی کی ہے تاکہ تقریب کا آغاز مقررہ وقت پر کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 55واں اجلاس کل لاہور میں ہوگا


متعلقہ خبریں