فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی ان فٹ


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے جبکہ سلامی بلے باز فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان فٹ ہونے کے باعث دونوں کھلاڑی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی ڈینگی بخار کا شکار ہونے کے باعث کیمپ سے باہر ہوئے۔ فاسٹ بولر گزشتہ روز سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب انجری کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا۔

گزشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا جس کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری پینل کو موصول ہوگئی۔

پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخر زمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں