پی ایس ایل 3: شکیب بھی پشاور زلمے کو ‘غم’ دے گئے

پی ایس ایل 3: بنگلہ دیشی صابر رحمن پشاور زلمی میں شامل | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے لئے پشاور زلمی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی صابر رحمن کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نئے شامل کئے گئے بلے باز ہم وطن کھلاڑی شکیب الحسن کی جگہ ٹیم کا حصہ بنائی گئے ہیں۔

شکیب الحسن کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل تھری کے لئے دسیتاب نہیں ہوں گے۔

راجشاہی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے صابر رحمن آل راؤنڈر کرکٹرز میں شمار کئے جاتے ہیں۔

دو روز قبل دبئی میں پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی تھی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 22 فروری سے ہو رہا ہے، اولین میچ مقابلے میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مابین کھلا جانا ہے۔

ہم نیوز ڈاٹ پی کے اردو اور انگلش زبانوں میں پی ایس ایل تھری کے تمام میچز کا لائیو اسکور اپ ڈیٹ کرے گا۔


متعلقہ خبریں