وزیر منصوبہ بندی و ترقی سےایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات

خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن یے، خسرو بختیار|humnews.pk

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شکسن چن کی وفد کے ہمراہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ 

وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فنڈ کئے جانے والے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کیلۓ اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ملک کے ترقیاتی اور سماجی و معاشی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے  کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے جاری منصوبوں کا اب ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے انفراسٹرکچر اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اگلے تین سال کے دوران پاکستان کیلۓ مختلف منصوبوں کیلۓ 7.5 ارب ڈالرز مختص کیۓ جانے پر شکر گزار ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کلین اینڈ گرین پاکستان، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ہائر ایجوکیشن، ہاؤسنگ اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کیلۓ تعاون پر غور کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حج آپریشنز 2019کا جائزہ اجلاس

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ  ہمارے  پاکستان کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات ہیں۔بیرونی امداد کے منصوبوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر پلاننگ کمیشن کے کردار کو سراہتے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی چئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان، پلاننگ کمیشن کے ممبران اور وزارت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 55واں اجلاس کل لاہور میں ہوگا


متعلقہ خبریں