سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ

الیکشن کب؟ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ، کل صبح 11 بجے سنایا جائیگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ،عدالت عظمی میں زیر التوا مقدمات کی تعداد اکتالیس ہزار تین سو 85 تک پہنچ گئی ہے۔ 

سپریم  کورٹ نے زیر التواء مقدمات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم اگست سے 15 اگست تک زیر التواء مقدمات میں 146 کیسز کا ضافہ ہوا ہے ۔

عدالت عظمی کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو زیر التواء مقدمات کی تعداد 41239 تھی۔ پندرہ اگست کو زیر التواء مقدمات کی تعداد 41385 تک پہنچ گئی تھی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پندرہ روز میں 451 کیسز کے فیصلے ہوئے،597 نئے مقدمات کا اندراج ہوا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے آج 599 مقدمات کا فیصلہ کیا


متعلقہ خبریں