پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں


مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی مشکلات ختم ہونے میں نہیں آ رہیں۔ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار، رانا ثنااللہ کی صحت کا معائنہ کرنے کےلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ گھر کا کھانا آئے گا یا نہیں، میڈیکل بورڈ ہی فیصلہ کرے گا۔

نارروال سپورٹس سٹی منصوبے میں احسن اقبال کی نیب میں پیشی ہوگئی۔ نیب نے بیان ریکارڈ کرلیا۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو نیب نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی مزید توسیع کردی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ن لیگ کا بیانیہ ٹھنڈا پڑتا جارہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر بیانیہ ٹھنڈا پڑگیا ہوتا تو گرفتاریاں نہ ہوتیں۔

نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال بھی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، نیب ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے احسن اقبال سے منصوبہ سے متعلق مختلف سوالات پوچھے۔

ادھر منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار، سابق وزیرقانون پنجاب کو صحت مسائل کا سامنا ہے، ان کی صحت کا معائنہ کرنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ سینیئر کارڈیالوجسٹ، نیوٹریشنسٹ اور ماہر امراض شوگر پر مشتمل ہے، بورڈ سیشن عدالت کے حکم پر رانا ثناءاللہ کے دل کے آپریشن ہونے کا جائزہ لے گا۔

رانا ثنا اللہ کے لئے قائم کیا جانے والا میڈیکل بورڈ اس کے علاوہ رانا ثناءاللہ کو گھر کا کھانے کی فراہمی کامعاملہ بھی دیکھے گا،میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ عدالت کے روبر و پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


متعلقہ خبریں