اینڈرائیڈ کی مقبول ایپ میں میل وئیر کا انکشاف

اسسٹنٹ کمشنرز کی مانیٹرنگ شروع

فائل فوٹو


اینڈرائیڈ موبائل فون میں دستاویزات اسکین کرنے والی مقبول ایپ کیم اسکینر میں میل ویئر کا انکشاف ہوا ہے۔

گوگل نے خرابی سامنے آنے کے بعد اس ایپ کو پلے اسٹور سے نکال دیا ہے۔

مذکورہ ایپ 2010 سے پلے اسٹور پر موجود تھی اور اسے پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ایپ کو 10 کروڑ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے اور اینٹی وائرس بنانے والی کمپنی Kaspersky نے حال ہی میں دریافت کیا کہ اس پلیکشن نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں میل وئیر پھیلانا شروع کردیا ہے۔

میل ویئر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس نے ایپ میں حالیہ ایپ ڈیٹس کو بھی ختم کردیا ہے۔

گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر مثبت تھے مگر اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔


متعلقہ خبریں