وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

فوٹو: فائل


روم: اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

وینس فلم فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب میں غیر ملکیوں کے علاوہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

وینس میں ہونے والا فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔

7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ گئے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

برطانوی گلوکارہ میل بی فیسٹیول کے پہلے روز ’’دی ٹروتھ‘‘ نامی فلم کی نمائش کے لیے پہنچیں اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈس سوینپول بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں ہالی ووڈ کی سب زیادہ کمائی والی اداکارائیں

اطالوی اداکارہ اور فیسٹیول کی اسپانسر ایلسانڈرا میسٹرنرڈی بھی ایونٹ کے پہلے روز اداکار روس ماکول کے ہمراہ فیسٹیول میں شریک ہوئیں۔ امریکی ماڈل صوفیہ رچی نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا۔


متعلقہ خبریں