پاکستانی نژاد عثمان خواجہ آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے


اسلام آباد: ٹم پین کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست کے بعد آؤٹ آف فارم پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں کے دوران عثمان خواجہ کوئی بھی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں اور ان کی اوسط محض 20 ہے۔

عثمان خواجہ ان دنوں ڈربی شائر کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کی کپتانی کررہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت بلے بازی کرتے ہوئے وہ کافی اچھا محسوس کررہے ہیں تاہم لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں جو کہ مایوس کن ہے۔

مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلوی اور انگلش دونوں ٹیموں کا ٹاپ آرڈر اب تک ناکام رہا ہے، وہ چاہیں گے کہ اس صورت حال کو اپنی کارکردگی سے تبدیل کریں۔

خیال رہے کہ ایشز میں اب تک تین ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے ایک آسٹریلیا جبکہ ایک میں انگلینڈ کامیاب ہوا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا۔

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ چار ستمبر سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں