ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.20 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں چھ پیسے کمی ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور مرکزی بینک کے زخائر بڑھ کر 8 ارب 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے زخائر 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 35 کروڑ ڈالر ہو گئے جبکہ مجموعی زخائر بڑھ کر 15 ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔


متعلقہ خبریں